Shams Ramzi Passad Away !

  معروف  استاد شاعر اور صحافی کی رحلت !
  آج  معروف اور استاد  شاعر     شمس رمزی کی رحلت کی خبر بھی سہنی پڑی .یہ خبر میرے لئے بھی تکلیف دہ ہے -مرحوم سے میری  ملاقات اور تفصیلی گفتگو آل انڈیا ریڈیو  کی اردو مجلس اور  اردو سروس دہلی میں کی بار ریکارڈنگ کے سلسلے میں ہوتی رہتی تھی -مجھے  انکے ساتھ انیک  مشاعرے بڑھنے کا شرف بھی حاصل ہے -مرحوم بڑے زندہ دل انسان تھے .بیماری کو بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے -اپنی بیماری اور اسپتال میں بھرتی کا ذکر غالب کے انداز میں بڑے مزے لیکر سناتے  رہتے تھے. پان کے بہت شوقین تھے- پان کا لطف بھی لیتے رہتے اور قصّے بھی سناتے رہتے تھے -مزاج میں بےنیازی تھی -انکا یہ   شعر انکی    قلندری   کا غمماز ہے -
زمانہ کل بھی فقیروں کی ٹھوکر میں تھا 
زمانہ اب بھی فقیروں کی ٹھوکر میں ہے 



Comments

Popular posts from this blog